حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مون سون کے پیش نظر شہر بھر میں [en]Anti Mosquito Drive[/en] کے تحت مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ میئر گدوال وجیالکشمی نے بدھ کے روز بنجارہ ہلز ڈویژن کے بنجارہ لیک پر جاری مہم کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر گھوڑوں کی لید اور سطحی کچرے کی صفائی کے ساتھ ساتھ ڈرون کے ذریعے اسپرے اور لاروی سائیڈ کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ یہ سرگرمیاں اینٹی لاروے آپریشن (ALO) پروگرام کے تحت انجام دی جا رہی ہیں۔ میئر نے زونل اور سرکل سطح کے جی ایچ ایم سی حکام کے ساتھ مہم کا جائزہ لیا۔
وجیالکشمی نے کہا کہ شہری حدود میں موسمی بیماریوں کی روک تھام کے لیے آگاہی مہمات بھی چلائی جا رہی ہیں، جبکہ صفائی اور اسپرے مہمات ہر وارڈ میں چار مراحل میں انجام دی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر زونل کمشنر انوراگ جیانتی، ڈپٹی کمشنر سمّیا اور اینٹومولوجی ای ای وجے کمار بھی موجود تھے۔



















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































