حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے جمعہ کے روز راجنا سرسلہ ضلع کے تانگلا پلی منڈل کے انکوشاپور گاؤں میں مبینہ پولیس ہراسانی کے سبب خودکشی کرنے والے سابق ایم پی ٹی سی رکن کارکابوئینا کنٹیاہ کے خاندان سے ملاقات کی۔
سرسلہ میں بی آر ایس پارٹی آفس پر منعقدہ ملاقات کے دوران KTR Aid کے طور پر کے ٹی آر نے کنٹیاہ کی چھوٹی بیٹی کے نام 3 لاکھ روپئے کا فکسڈ ڈپازٹ حوالے کیا، اور وعدہ کیا کہ بڑی بیٹی کی شادی کے تمام اخراجات پارٹی برداشت کرے گی۔
کنٹیاہ کے اہلِ خانہ نے پہلے ہی الزام عائد کیا تھا کہ پولیس کے مسلسل دباؤ نے انہیں خودکشی پر مجبور کیا۔ کے ٹی آر نے اس موقع پر اپنے سابقہ وعدے کو دہرایا اور کنٹیاہ کی بیوی کو ذاتی طور پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کنٹیاہ کے خاندان نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے پر کے ٹی راما راؤ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں پارٹی کی مدد سے حوصلہ ملا ہے۔
اس ملاقات میں NYAFS-CAB چیئرمین کونڈورو رویندر راؤ، بی آر ایس ضلع صدر تھوٹا اگیّا، سابق زیڈ پی چیئرپرسن ارونا، اڈاگٹلہ بھاسکر، کورما راجیاہ، کرم پرشورامولو سمیت کئی قائدین موجود تھے۔
బీఆర్ఎస్ కార్యకర్త కుటుంబానికి అండగా పార్టీ వర్కింగ్ ప్రెసిడెంట్ @KTRBRS
రాజన్న సిరిసిల్ల జిల్లా, తంగళ్లపల్లి మండలం, అంకుసాపూర్ మాజీ ఎంపీటీసీ, బీఆర్ఎస్ కార్యకర్త కర్కబోయిన కుంటయ్యకు కుటుంబ సభ్యులను సిరిసిల్ల పార్టీ కార్యాలయంలో కలిసిన బీఆర్ఎస్ వర్కింగ్ ప్రెసిడెంట్ కేటీఆర్ గారు… pic.twitter.com/tNZbapaHcP
— BRS Party (@BRSparty) July 18, 2025







































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































