حیدرآباد: پداپلی ضلع کے سلطان آباد منڈل کے دوبّاپلی گاؤں میں تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشل اسکول کے قریب ایک المناک حادثہ پیش آیا، جس میں گروکل کے ایک طالبعلم Gurukulam Student Accident کی موت ہو گئی۔ حادثہ پیر کی رات اُس وقت پیش آیا جب طالبعلم سڑک عبور کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق، 17 سالہ خواجہ ندیم الدین محمد، جو منچریال ضلع کے کوٹاپلی منڈل کے انّارم گاؤں سے تعلق رکھتے تھے، انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال کے طالبعلم تھے۔ وہ دو دوستوں کے ساتھ کالج کے سامنے ہوٹل جانے کیلئے سڑک پار کر رہے تھے۔
حادثے کی تفصیل اور پولیس کارروائی | Gurukulam Student Accident
رات تقریباً 8 بجے پداپلی سے کریم نگر جانے والی ایک تیز رفتار لاری نے انہیں ٹکر مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و افسوس کی فضا پھیل گئی۔
سب انسپکٹر شروَن کمار کے مطابق، طالبعلم کی والدہ سمیّہ شریفین کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے میں ملوث گاڑی اور ڈرائیور کی نشاندہی کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































