حیدرآباد ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وضاحت دی ہے کہ نئی متعارف کردہ 100,000 ڈالر کی فیس صرف نئے درخواست گزاروں پر لاگو ہوگی اور موجودہ ویزا ہولڈرز یا تجدید کرنے والوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ یہ وضاحت وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے دی تاکہ نئے قانون کے بارے میں پائی جانے والی ابہام کو دور کیا جا سکے۔
H-1B Visa Fee
یہ ضابطہ 21 September 2025 کی رات 12:01 بجے سے نافذ ہوگا۔ اعلان کے بعد کمپنیوں اور ویزا ہولڈرز میں سخت بے چینی پھیل گئی تھی۔ کئی امریکی کمپنیوں نے بیرون ملک موجود ایچ ون بی ملازمین کو ہنگامی طور پر واپس بلایا اور ملک کے اندر موجود افراد کو ہدایت کی کہ وہ امریکہ سے باہر سفر نہ کریں۔ یہ اقدامات اس خدشے کی بنیاد پر تھے کہ شاید نئی فیس پچھلی تاریخ سے لاگو ہو یا دوبارہ داخلے کے وقت وصول کی جائے۔
وضاحت اور اثرات
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ فیس ایک بار ہی وصول کی جائے گی اور صرف نئی درخواست فائل کرنے کے وقت لاگو ہوگی۔ کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ یہ سالانہ فیس نہیں ہے بلکہ صرف نئی پٹیشنز پر ہی عائد ہوگی۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ موجودہ ایچ ون بی ہولڈرز معمول کے مطابق امریکہ کے اندر اور باہر سفر کر سکتے ہیں۔ تجدید یا پہلے سے جاری ویزوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ یہ صرف آئندہ لاٹری سائیکل میں لاگو ہوگی۔
To be clear:
1.) This is NOT an annual fee. It’s a one-time fee that applies only to the petition.
2.) Those who already hold H-1B visas and are currently outside of the country right now will NOT be charged $100,000 to re-enter.
H-1B visa holders can leave and re-enter the…
— Karoline Leavitt (@PressSec) September 20, 2025
H-1B Visa Fee
تاہم اس وضاحت کے باوجود ہندوستان بھر میں بے چینی برقرار ہے۔ کئی لوگوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ فیس موجودہ ہولڈرز پر لاگو نہیں ہے تو پھر کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو واپس کیوں بلایا۔ انتظامیہ نے ان ہدایات کی بنیاد ابھی تک واضح نہیں کی۔ اندازاً 70 فیصد ایچ ون بی ہولڈرز بھارتی شہری ہیں جو زیادہ تر ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔ ان میں سے کئی افراد مستقل سکونت حاصل کرنے کے لیے اسی ویزا پر انحصار کرتے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے فیس میں اضافے کو وسیع امیگریشن اصلاحات کا حصہ قرار دیا ہے۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بھارتی ورکرز کی ملازمتوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور ہنر مند غیر ملکی پیشہ ور افراد پر بھاری مالی بوجھ عائد کر رہا ہے۔














































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































