حیدرآباد ۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی اب Bathukamma Kunta کا افتتاح عنبرپیٹ میں 28 September کو کریں گے۔ پہلے یہ تقریب 26 ستمبر کو مقرر تھی لیکن بارش کی پیش گوئی کے باعث تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔
حیدرآباد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (HYDRAA) نے اس جھیل کو 7.4 کروڑ روپئے کی لاگت سے دوبارہ زندہ کیا ہے۔ برسوں کی عدم توجہی اور قبضوں کے بعد یہ جھیل سکڑ گئی تھی اور اپنی پہچان کھو چکی تھی۔
میئر گدوال وجے لکشمی اور ہائیڈرا کے کمشنر رنگاناتھ نے نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ افتتاحی تقریب اتوار کی شام 6 بجے منعقد کی جائے گی۔
جھیل کی بحالی اور سہولیات
عہدیداروں کے مطابق، جھیل کو اصل شکل میں بحال کیا گیا ہے اور اس میں جدید سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں۔ بحال شدہ Bathukamma Kunta اب حیدرآباد کے لیے ایک ثقافتی علامت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی وسیلہ بھی ثابت ہوگا۔
The inauguration of Bathukamma Kunta at Amberpet by Hon’ble CM Sri Revanth Reddy Garu, which was planned for today, September 26th, has been rescheduled to September 28th due to a heavy rains alert for Hyderabad city today and tomorrow. The beautifully restored lake, a cherished… pic.twitter.com/pI35wrutRr
— Vijayalaxmi Gadwal, GHMC MAYOR (@gadwalvijayainc) September 26, 2025









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































