حیدرآباد: ملک بھر میں 27 اگست سے Ganesh Chaturthiکے آغاز کے پیش نظر تلنگانہ پولیس نے خصوصی احتیاطی اقدامات جاری کیے ہیں تاکہ تہوار پُرامن ماحول میں منعقد ہو۔
حکام نے بتایا کہ دونوں تلگو ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تقاریب متوقع ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پولیس نے ضلع، منڈل اور قصبہ سطح پر گنیش پنڈال منعقد کرنے والے منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ لازمی طور پر حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔
پولیس نے پنڈال قائم کرنے اور بت رکھنے کی اجازت صرف آن لائن پورٹل [https://policeportal.tspolice.gov.in/index.htm](https://policeportal.tspolice.gov.in/index.htm) کے ذریعے حاصل کرنے کو لازمی قرار دیا ہے۔ مزید یہ کہ پنڈال منتظمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عارضی برقی کنکشن صرف ماہرین کے ذریعے لگوائیں اور غیر مجاز برقی نظام سے اجتناب کریں۔
پولیس نے زور دیا کہ پنڈال کی تعمیر اتنی مضبوط ہو کہ وہ تیز بارش اور آندھی کا مقابلہ کر سکے، جبکہ مورتھی کی اونچائی ڈھانچے کے مطابق ہونی چاہیے۔ بڑے پنڈالوں میں ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے پارکنگ کا باقاعدہ انتظام کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی مشکوک شخص کو پنڈال کے آس پاس دیکھیں تو فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں۔
గణపతి నవరాత్రుల కోసం మండపాలు ఏర్పాటు చేసే నిర్వాహకులు అనుమతి తప్పనిసరిగా తీనుకోవాలి. https://t.co/VQX1g6j9z4 లో పర్మిషన్ కోసం అప్లై చేయండి. మండపం నిర్మాణ విషయంలో జాగ్రత్తలు తీసుకోండి. విద్యుత్ కనెక్షన్ల కోసం నిపుణులతో మాత్రమే పని చేయించండి.#telanganapolice #GaneshPuja2025 pic.twitter.com/fSn96xcEn4
— Telangana Police (@TelanganaCOPs) August 21, 2025
