حیدرآباد: کریم نگر ضلع کے تھِمّاپور کے قریب راجیورہداری پر ایک دل دہلا دینے والا Road Accidentپیش آیا، جس میں شادی کے صرف تین دن بعد نئی نویلی دلہن ہلاک ہو گئی۔ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ مداسانی اکھیلا کے طور پر ہوئی، جو اپنے شوہر راجو کے ساتھ پی جی سیٹ امتحان میں شرکت کے لیے تھِمّاپور کے مضافات میں ایک کالج گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق امتحان کے بعد دونوں موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ ایک لاری نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں اکھیلا موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ شوہر زخمی ہو گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کریم نگر گورنمنٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس تحقیقات
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مقامی افراد نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سڑک پر بھاری گاڑیوں کی رفتار پر کنٹرول کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔












































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































