حیدرآباد: تلنگانہ میں جاری شدید بارش کے پیش نظر Kakatiya Universityنے 28 اور 29 اگست کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ کنٹرولر آف اگزامینیشن پروفیسر کٹلا راجندر نے اعلان کیا کہ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ دیگر تمام امتحانات حسبِ شیڈول منعقد ہوں گے۔
محکمہ موسمیات حیدرآباد نے جمعرات کے روز پیش گوئی کی کہ میدک، کماراڑی، نظام آباد اور نرمل اضلاع میں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح جگتیال، کومرم بھیم آصف آباد، راجنا سرسلہ، عادل آباد، کریم نگر، پیداپلّی، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلّوگ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیری اور سنگاریڈی اضلاع میں بھی شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
حکام نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر چوکس رہیں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔
