حیدرآباد: بی آر ایس کے سینئر رہنما ٹی ہریش راؤ نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت والی کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست کو مکمل طور پر Telangana Shutdown کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ ہریش راؤ نے اپنے خیالات سوشیل میڈیا پر ظاہر کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی اقدامات پر ناکامی کو نشانہ بنایا۔
فلاحی اسکیمات اور تعلیمی شعبہ متاثر
ہریش راؤ نے کہا کہ خانگی اسپتالوں نے آروگیہ شری خدمات اس لیے روک دیں کیونکہ حکومت نے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی۔ ان کے مطابق فیس ری ایمبرسمنٹ بلز بھی روکے گئے جس کی وجہ سے کئی کالج بند ہونے پر مجبور ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری الاؤنس، جاب کیلنڈر اور تقررات کے اعلامیے سب کچھ کانگریس کے دور میں رک گئے ہیں۔ فنڈز کی کمی کے باعث دیہاتوں میں صفائی کا نظام بھی مفلوج ہو چکا ہے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے والی ٹریکٹرز ڈیزل کی کمی کی وجہ سے بند پڑی ہیں۔
کسان اور زرعی مزدور متاثر
بی آر ایس رہنما نے کہا کہ حکومت زرعی قرض معافی، فصل بونس اور زرعی مزدوروں کے لیے امداد فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی۔ حتیٰ کہ کسانوں کو یوریا کی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
ہریش راؤ نے لکھا کہ کانگریس کی 22 ماہ کی حکمرانی کے بعد فلاحی سرگرمیاں بند، ترقیاتی منصوبے بند اور ہر شعبہ مفلوج ہو گیا ہے۔ عوام اس ناکارہ اور لاپرواہ انتظامیہ سے تنگ آ چکے ہیں۔ ان کے بقول جلد ہی ووٹرز اس حکومت کو سبق سکھائیں گے اور کانگریس کے ڈرامے کو “Telangana Shutdown” کر دیں گے۔
బిల్లులు ఇవ్వట్లేదని ప్రైవేటు ఆసుపత్రుల్లో ఆరోగ్యశ్రీ బందు ❌
ఫీజు రీయింబర్స్మెంట్ బిల్లులు ఆపేయడంతో కాలేజీలు బందు❌
విద్యార్థులకు నిరుద్యోగ భృతి బందు, జాబ్ క్యాలెండర్ బందు, ప్రభుత్వ ఉద్యోగాల నోటిఫికేషన్లు బందు❌
నిధుల లేక గ్రామాల్లో పారిశుద్ధ్యం బందు.. డీజిల్ పోయించేందుకు…
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) September 15, 2025
