Read in English  
       
Sports Conclave 2025

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اسپورٹس واکیٹی سری ہری نے ہفتہ کے روز ایچ آئی سی سی، حیدرآباد میں پہلے تلنگانہ Sports Conclave 2025کا افتتاح کیا۔ دو روزہ یہ پروگرام ریاست کی نئی اسپورٹس پالیسی کی تشکیل اور کھیلوں کی ترقی میں تیزی لانے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے۔

کونکلیو میں اسپورٹس انفرا اسٹرکچر، کھلاڑیوں کی معاونت کے نظام، اور ادارہ جاتی شراکت داریوں سے متعلق اسٹریٹیجک منصوبہ بندی پر تفصیلی بات چیت کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ (SAT) کے چیئرمین شیو سینا ریڈی، اسپورٹس ایڈوائزر جتیندر ریڈی، اسپیشل چیف سکریٹری جیش رانجن، SAT کی منیجنگ ڈائریکٹر سونی بالا کے علاوہ قومی و بین الاقوامی سطح کے ممتاز کھلاڑی اور اسپورٹس ایڈمنسٹریٹرز موجود تھے۔

حکام نے بتایا کہ یہ کونکلیو تلنگانہ کے کھیلوں کے نظام کو قومی معیار تک لے جانے کے لیے ایک اہم قدم ہے اور ریاست میں اسپورٹس کو ادارہ جاتی سطح پر مضبوط کرنے کی سمت راہ ہموار کرے گا۔