حیدرآباد ۔ بھارت راشٹرا سمیتی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے الزام عائد کیا ہے کہ حیدرآباد میں ٹی ڈی آر (ٹرانسفر ایبل ڈیولپمنٹ رائٹس) کے نام پر ہزاروں کروڑ روپئے کا بڑا گھوٹالہ TDR Scam جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ قبل ہی انہوں نے ٹی ڈی آر کے اجرا میں بے قاعدگیوں کو بے نقاب کیا تھا، لیکن اب حکمراں کانگریس نے اس اسکام کو مزید بڑھا دیا ہے۔
کے ٹی آر نے الزام لگایا کہ ایک سینئر کانگریس لیڈر کا قریبی ساتھی ٹی ڈی آر کے بلیک مارکیٹ کو چلا رہا ہے۔ ان کے مطابق جی ایچ ایم سی نے نئے ٹی ڈی آر جاری کرنے بند کر دیے ہیں جس سے مصنوعی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین ہزاروں کروڑ روپئے لوٹ رہے ہیں۔
ریئل اسٹیٹ شعبہ متاثر، بدعنوانی میں اضافہ
کے ٹی آر نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ کا شعبہ پہلے ہی کم طلب کی وجہ سے دباؤ میں ہے، لیکن حکومت کی بدعنوان پالیسیوں نے صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس قائدین بدعنوانی کے ذریعے ترقیاتی عمل کو روک رہے ہیں اور یہ TDR Scam اب خطرناک سطح پر پہنچ چکا ہے۔
నగరంలో ట్రాన్స్ఫరబుల్ డెవలప్మెంట్ రైట్స్ (టీడీఆర్) జారీలో కుంభకోణం జరుగుతోంది అని నేను వెల్లడించి ఆరు నెలలు దాటింది. ఇప్పుడది తీవ్ర రూపం దాల్చి వేలకోట్ల భారీ కుంభకోణం అయ్యింది.
రాష్ట్రంలో ముఖ్యనేత అనుచరుడి కనుసన్నల్లోనే టీడీఆర్ల బ్లాక్ దందా కొనసాగుతోంది. జీహెచ్ఎంసీలో కొత్త… pic.twitter.com/ufWMR1jaS6
— KTR (@KTRBRS) October 4, 2025





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































