Read in English  
       
Banjara Hills

حیدرآباد: منگل کے روز Banjara Hillsکے روڈ نمبر 1/12 کے قریب سڑک کا ایک حصہ اچانک دھنس گیا، جس کے نتیجے میں ایک واٹر ٹینکر گہرے گڑھے میں جا گرا۔ اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے اور ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر سڑک کے اُس حصے سے گزر رہا تھا جو حالیہ بارشوں کی وجہ سے اندر سے کمزور ہو چکا تھا۔ سڑک کا یہ حصہ بغیر کسی پیشگی انتباہ کے دھنس گیا، جس سے ٹینکر سیدھا گڑھے میں جا گرا۔

ڈرائیور اور کلینر کو شدید زخم آئے جنہیں فوری طور پر جی ایچ ایم سی اہلکاروں اور پولیس کی مدد سے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق، سڑک کے نیچے ایک نالے کی پائپ لائن گزر رہی تھی، اور مسلسل بارش نے اس ڈھانچے کو متاثر کر کے زمین کو کھوکھلا کر دیا تھا، جس کے باعث سڑک بیٹھ گئی۔

حادثے کے فوراً بعد اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ پولیس نے ٹینکر کو باہر نکالنے اور متبادل راستوں کے انتظام میں مصروف عمل ہو گئی۔ جی ایچ ایم سی کی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نقصان کا جائزہ لینا شروع کر دیا اور مرمت کے اقدامات فوری شروع کیے۔