Read in English  
       
High Court

حیدرآباد: تلنگانہ High Courtنے پیر کے روز ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرم مارکا، وزیر آبپاشی این. اتم کمار ریڈی اور سابق رکن پارلیمنٹ جی. رنجیت کمار ریڈی کے خلاف 2021 میں درج مقدمات کو ختم کردیا۔

یہ مقدمات اس وقت درج کیے گئے تھے جب 19 جنوری 2021 کو کانگریس رہنماؤں نے سکریٹریٹ سے راج بھون تک ریلی نکالی تھی۔ اس ریلی کا مقصد مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کی منسوخی اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ تھا۔ پولیس نے الزام عائد کیا تھا کہ ریلی بغیر اجازت نکالی گئی اور تلگو تلی مجسمہ کے قریب اجتماع کرکے ٹریفک میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

بھٹی وکرم مارکا اور اتم ریڈی نے مقدمات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی۔ جسٹس کے. لکشمن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی خلاف ورزی یا اشتعال انگیز تقاریر کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔ عدالت نے سابق ایم پی رنجیت کمار ریڈی کے خلاف انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق دو مقدمات بھی ختم کردیے۔