حیدرآباد: آپریشنل ایکسیلنس کے شعبے میں [en]Hyderabad Metro[/en] کو بین الاقوامی سطح پر اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہ ایوارڈ حال ہی میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ 2025 انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پبلک ٹرانسپورٹ (UITP) ایوارڈز کے دوران دیا گیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے وی بی ریڈی کے مطابق، یہ ایوارڈ ‘Optimised Metro Operation Plans Leading to Increased Revenue for Train’ عنوان پر مبنی پراجکٹ کے لیے دیا گیا، جو روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا تھا۔
یہ منصوبہ دنیا بھر سے موصولہ 500 سے زائد اندراجات میں سے ‘Operational Excellence’ زمرے میں ٹاپ 5 میں شامل ہوا۔ حیدرآباد میٹرو کے منصوبے کو ڈیٹا پر مبنی آپریشنل حکمت عملی، مؤثر شہری ٹرانزٹ مینجمنٹ، اور آمدنی میں اضافہ کے لیے جدت طرازی پر خصوصی طور پر سراہا گیا۔
ریڈی نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیدرآباد میٹرو کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا ایک قابل فخر لمحہ ہے۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































