حیدرآباد: مسلسل Hyderabad Heavy Rainsنے شہر کو منگل کی شب سے متاثر کر رکھا ہے، جس کے باعث معمولات زندگی اور ٹریفک دونوں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ نشیبی کالونیاں زیر آب آچکی ہیں اور مستقل بارش کے سبب موسی ندی خطرناک حد تک بہہ رہی ہے۔ وقارآباد ضلع کے چنچل پیٹ کے قریب سیلابی پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ حکام نے سختی سے ہدایت دی ہے کہ شہری کسی بھی صورت میں ابلتے نالوں اور برساتی ندیوں کو عبور نہ کریں۔
موسی ندی میں پانی کی سطح بڑھنے کے پیش نظر، حمایت ساگر جھیل کے دروازے کھول دیے گئے جس کے بعد حیدرآباد ٹریفک پولیس نے زیر تعمیر موسارم باغ پل کی ایک طرفہ سڑک بند کر دی۔ مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ موسی ندی کے اطراف رہائش پذیر افراد کو انتہائی محتاط رہنے کی اپیل کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بنا ہوا کم دباؤ کا نظام ریاست بھر میں شدید بارش کا باعث بن رہا ہے، اور حیدرآباد اس کا سب سے زیادہ شکار ہے۔ شہر کے لیے آج شدید بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حیدرآباد اور سائبرآباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ صرف ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے نکلیں۔
سائبرآباد پولیس نے ملازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سہ پہر 3 بجے سے پہلے گھر پہنچ جائیں تاکہ ٹریفک جام اور ممکنہ سیلابی رکاوٹوں سے بچا جا سکے۔ شام کی شفٹ میں کام کرنے والوں کو گھروں سے کام کرنے کی ترغیب دی گئی۔ حکام نے زور دیا کہ یہ اقدامات مسافروں کی حفاظت اور شام کے اوقات میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ہوں گے۔
موسمی مشورہ:
موسی ندی کے اطراف سفر سے گریز کریں۔
نشیبی کالونیوں میں مزید پانی جمع ہو سکتا ہے۔
کئی راستے بند ہونے کے باعث متبادل سڑکوں کا استعمال کریں۔
హైదరాబాద్ నగర వ్యాప్తంగా ఇవ్వాళ (12/08/2025) భారీ వర్ష సూచన ఉంది. ఈ నేపధ్యంలో అత్యవసరం అయితేనే బయటకు రావాలి. మధ్యాహ్నం 3 గంటల్లోగా ఇళ్లకు చేరుకునేలా చూసుకోండి. సాయంత్రం షిఫ్ట్ ఉన్నవారు ఇంటి నుంచే పని చేసేలా ప్లాన్ చేసుకోగలరు.#RainAlert pic.twitter.com/F8uToXye63
— Telangana Police (@TelanganaCOPs) August 12, 2025

























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































