حیدرآباد: [en]Telangana Election Commission[/en] کے سکریٹری کی حیثیت سے آئی اے ایس آفیسر ماندا مکرند کا تقرر عمل میں آیا ہے، جنہوں نے پیر کے روز مانصاحب ٹینک میں واقع کمیشن کے دفتر میں چارج سنبھال لیا۔
ماندا مکرند 2020 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور فی الوقت سینٹر فار گڈ گورننس (CCSA) میں پروجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ الیکشن کمیشن کے سکریٹری کی حیثیت سے اضافی ذمہ داری نبھائیں گے۔
ریاست میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر حکومت نے اس اہم عہدے پر ایک تجربہ کار آئی اے ایس افسر کی تعیناتی کو ترجیح دی ہے تاکہ انتخابی تیاریوں اور محکمانہ رابطہ کاری کو مؤثر طریقے سے انجام دیا جا سکے۔
حکام کے مطابق ماندا مکرند انتخابی عمل کی نگرانی، انتظامات اور ضابطہ اخلاق کے نفاذ میں کلیدی کردار ادا کریں گے، خصوصاً اس وقت جب ریاست میں مقامی اداروں کے انتخابات کی تیاریوں کا عمل تیز ہو چکا ہے۔












































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































