حیدرآباد: ایس سی گروکل سوسائٹی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ جماعتوں میں خالی سیٹوں پر 31 جولائی کو Spot Admissionsکیے جائیں گے، جس کا اعلان سوسائٹی کی سکریٹری الاگو ورشنی نے منگل کے روز کیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام داخلے شفاف طریقے سے اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔ داخلے سے قبل خالی سیٹوں کی فہرست سوسائٹی کی ویب سائٹ پر بدھ سے دستیاب ہوگی۔
الگو ورشنی نے یہ بھی بتایا کہ پانچویں تا نویں جماعت میں تمام نشستیں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں اور اب صرف انٹرمیڈیٹ سطح پر خالی سیٹوں کے لیے یہ موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
طلبہ کی غذائی ضروریات کو مزید بہتر بنانے کے لیے، سوسائٹی نے ریاست بھر کے فلاحی رہائشی اسکولوں میں ایک مرکزی خریداری نظام متعارف کروانے کا منصوبہ بھی پیش کیا ہے تاکہ معیار اور ترسیل میں یکسانیت لائی جا سکے۔



















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































