حیدرآباد: سابق جج سپریم کورٹ جسٹس بی Sudershan Reddyنے جمعرات کے روز نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ یہ انتخابات 9 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔
جسٹس ریڈی نے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کے روبرو چار سیٹ کاغذات نامزدگی پیش کیے جو ریٹرننگ آفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کے پرچہ نامزدگی کے اندراج کے ساتھ ہی اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک نے حکمران اتحاد این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کے مقابلے میں باضابطہ طور پر انتخابی میدان میں قدم رکھا۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے علاوہ این سی پی (ایس پی) کے صدر شرد پوار، سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو، DMK کے تروچی سیوا، ترنمول کانگریس کی ستابدی رائے، شیوسینا (یوبی ٹی) کے سنجے راوت اور سی پی آئی (ایم) کے جان بریٹاس سمیت کئی اپوزیشن قائدین اس موقع پر موجود تھے۔ جسٹس ریڈی کے کاغذات پر تقریباً 160 ارکان پارلیمان نے تائید اور تذکیر کنندگان کے طور پر دستخط کیے۔
ریٹرننگ آفیسر نے تمام کاغذات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد امیدوار کو باضابطہ رسید جاری کی۔
جسٹس ریڈی کی امیدواری کا اعلان اسی ہفتے کے آغاز میں کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے انڈیا بلاک جماعتوں کی میٹنگ کے بعد کیا تھا۔ سابق جج سپریم کورٹ کے طور پر جسٹس ریڈی اپنے اہم فیصلوں اور سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف کے اصولوں سے وابستگی کے سبب وسیع پیمانے پر احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
Justice Sudarshan Reddy files nomination for Vice President
ఈరోజు ఉప రాష్ట్రపతి పదవికి మాజీ న్యాయమూర్తి జస్టిస్ సుదర్శన్ రెడ్డి గారు ఇండియా కూటమి అభ్యర్థిగా అధికారికంగా నామినేషన్ దాఖలు చేశారు.
ఈ నామినేషన్ కార్యక్రమంలో కాంగ్రెస్ అధ్యక్షుడు మల్లిఖార్జున్ ఖర్గే, సోనియా గాంధీ,… pic.twitter.com/5fSz1deJLb
— Congress for Telangana (@Congress4TS) August 21, 2025




























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































