Read in English  
       
Congress Debt Card

حیدرآباد ۔
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ تلنگانہ کے عوام سب کچھ بھول جاتے ہیں، لیکن ’’کانگریس ڈیبٹ کارڈ‘‘ مہم کے ذریعہ عوام کو اس کے فریب اور وعدہ خلافیوں کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔

Congress Debt Card

اتوار کو جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے شیخ پیٹ اور سمتا کالونی میں کے ٹی آر نے گھر گھر جا کر عوام سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ ایم ایل سی داسوجو شروان اور اقلیتی قائدین بھی تھے۔ مہم کے دوران انہوں نے عوام میں ’’کانگریس ڈیبٹ کارڈ‘‘ تقسیم کیے اور بتایا کہ کس طرح کانگریس حکومت نے انتخابی وعدے پورے نہیں کیے۔

عوامی شکایات، وعدہ خلافی اور سیاسی ردعمل

کے ٹی آر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جوبلی ہلز کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کو سخت سبق سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے کانگریس برسر اقتدار آئی ہے، صفائی کا نظام برباد ہو چکا ہے، کچرا جمع ہو رہا ہے، گندے پانی کی نکاسی رکی ہوئی ہے، برقی کٹوتیاں عام ہو گئی ہیں اور عوام انویٹر خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Congress Debt Card

علاوہ ازیں، عوام نے بھی کے ٹی آر کے سامنے اپنی پریشانیاں رکھی اور بی آر ایس پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے سی آر کی قیادت ہی ریاست کو مستحکم رکھ سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ کانگریس نے 100 دن میں وعدے پورے کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن 700 دن گزرنے کے بعد بھی خواتین کو 55,000 روپۓ، معمرین کو 44,000 روپۓ اور طلبہ کو اسکوٹرس نہیں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس ڈیبٹ کارڈ‘‘ مہم ہر گھر تک کانگریس کی دھوکہ دہی کو پہنچائے گی۔

Congress Debt Card

انہوں نے مزید کہا کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب عوام کے لیے موقع ہے کہ وہ خراب حکمرانی کو روکیں۔ اگر اب خاموشی اختیار کی گئی تو تین سال مزید بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کے ٹی آر نے مزید طنز کیا کہ کانگریس کے وزراء جو جوبلی ہلز میں مہم چلا رہے ہیں وہ محض ’’ٹوریسٹ منسٹر‘‘ ہیں، جو انتخابات کے بعد غائب ہو جائیں گے۔ اس کے برخلاف، بی آر ایس کے قائدین ہمیشہ عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں۔

انہوں نے ریونت ریڈی کے ’’فیوچر سٹی‘‘ منصوبے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب موجودہ شہر بارش میں ڈوبا ہوا ہے، عوام مچھروں سے پریشان ہیں، ایسے وقت میں ریئل اسٹیٹ کے خواب بیچنا سستی سیاست ہے۔