حیدرآباد ۔ مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے پیر کے دن الزام لگایا کہ بی آر ایس پارٹی اور اس کے قائد کے ٹی راما راؤ ایک مبینہ Luxury Car Scam میں ملوث ہیں۔
انہوں نے ایک سوشیل میڈیا پوسٹ میں سوال اٹھایا کہ کے ٹی آر لینڈ کروزر کا استعمال کیوں کر رہے ہیں جو مبینہ طور پر بشارت خان کے ذریعے درآمد کی گئی تھی، جو اس کیس میں ملزم ہے۔ بنڈی سنجے نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ “کار پارٹی” غیر قانونی طور پر درآمد شدہ گاڑیوں پر چل رہی ہے۔
مرکزی وزیر کے مطابق، کے چندر شیکھر راؤ کے خاندان سے جڑی کمپنیاں ان گاڑیوں کی رجسٹریشن میں شامل تھیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا خریداروں نے مکمل مارکیٹ قیمت ادا کی یا پھر کم قیمت دکھا کر لین دین کیا گیا۔ مزید برآں، انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ادائیگیاں بے نامی ناموں سے کی گئی ہوں گی اور یہ رقوم فرضی آمدنی یا منی لانڈرنگ سے حاصل کی گئی ہوں گی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس اسکام سے کے سی آر کے خاندان کو براہ راست فائدہ پہنچا۔ بنڈی سنجے نے مطالبہ کیا کہ انفورسمنٹ ایجنسیاں فوری طور پر Luxury Car Scam کی تحقیقات کریں اور اصل حقائق عوام کے سامنے لائیں۔
Is Car Party running on smuggled luxury cars?
Why is #TwitterTillu seen in land cruisers imported by luxury car scam-accused Basarath Khan, arrested by DRI Ahmedabad?
Why are they registered with companies linked to KCR’s family?
Were these cars bought at market price or…
— Bandi Sanjay Kumar (@bandisanjay_bjp) September 22, 2025












































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































