حیدرآباد: چیوڑلہ بس حادثے کے چند ہی دن بعد نلگنڈہ ضلع میں ایک اور بڑا سڑک حادثہ Nalgonda Bus Accident پیش آیا۔ آدانکی-نرکٹ پلی ہائی وے پر ویمولا پلی منڈل کے بُگّابوی گوڑم کے قریب ایک نجی ٹریول بس نے پیچھے سے ٹریکٹر کو ٹکر مار دی۔
ٹکر کے نتیجے میں ٹریکٹر سڑک پر الٹ گیا اور اس میں سوار چار افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر میریالاگوڑا سرکاری اسپتال منتقل کیا۔
بڑی تباہی سے بال بال بچاؤ – Nalgonda Bus Accident
پولیس کے مطابق، نجی بس آندھرا پردیش کے کاوالی سے حیدرآباد جا رہی تھی۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 45 مسافر سوار تھے۔ حکام نے بتایا کہ خوش قسمتی سے کوئی مسافر شدید زخمی نہیں ہوا، یوں ایک بڑی تباہی ٹل گئی۔
حکام نے حادثے کے بعد سڑک سے گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی۔




















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































