حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے رکن اسمبلی ٹی. ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت کی لاپرواہی کے نتیجے میں جوگولامبا گدوال ضلع کے آلمپور میں واقع Gurukul Hostelکے تین طلبہ چوہوں کے کاٹنے کے بعد اسپتال منتقل کئے گئے۔
ہریش راؤ نے سوشیل میڈیا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس واقعہ کو چونکا دینے والا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے دور میں طلبہ کو چوہوں، کتوں، سانپوں کے کاٹنے اور برقی جھٹکوں جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ اے. ریونت ریڈی کو نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ انہوں نے گروکل ہاسٹلز کی نگرانی کے جو وعدے کئے تھے وہ کہاں گئے؟ ہریش راؤ نے یاد دلایا کہ ریونت ریڈی نے ناقص کھانے کی فراہمی پر سخت کارروائی اور حتیٰ کہ جیل بھیجنے کی دھمکی دی تھی، لیکن آج کوئی احتساب نظر نہیں آتا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی غفلت اور ناقص نظم و نسق کے سبب طلبہ کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ہریش راؤ نے مطالبہ کیا کہ گروکل ہاسٹلز کے مسائل پر فوری اعلیٰ سطحی جائزہ لیا جائے اور حفاظتی و خوراک سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے۔
జోగులాంబ గద్వాల్ జిల్లా అలంపూర్ మహాత్మా జ్యోతిబాపూలే హాస్టల్లో ఎలుకలు కొరికి ముగ్గురు విద్యార్థులు ఆసుపత్రి పాలవడం దారుణం.
కాంగ్రెస్ పాలనలో ఎలుక కాట్లు, కుక్క కాట్లు, పాము కాట్లు, కరెంటు షాకులతో విద్యార్థులు తల్లడిల్లుతున్నా పట్టించుకోని దుస్థితి.
రేవంత్ రెడ్డి.. మీ గురుకులాల… pic.twitter.com/2e71TQzVDR
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) August 26, 2025





























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































