حیدرآباد: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) کے عہدیداروں نے شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 12 کلو Hydroponic Ganja Seized ضبط کیا جس کی قیمت تقریباً 12 کروڑ روپئے بتائی گئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ڈی آر آئی کی حیدرآباد زونل ٹیم نے دبئی سے آنے والے دو ہندوستانی مسافروں کو روکا۔ چیکنگ کے دوران ان کے سامان میں سبز پیکٹس پائے گئے جن میں چپچپا مادہ بھرا تھا۔ ٹیسٹ میں یہ ہائیڈروپونک گانجہ ثابت ہوا۔
دبئی سے آنے والے مسافروں پر شکنجہ
ایک مسافر کے بیگ سے 6 کلو اور ایک خاتون مسافر کے سامان سے مزید 6 کلو Hydroponic Ganja Seized برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر یہ ضبطی 12 کلو رہی جس کی اندازاً مالیت 12 کروڑ روپئے بتائی گئی۔
ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک مسافر کو منشیات مخالف قانون 1985 کے تحت گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ اس اسمگلنگ نیٹ ورک اور سپلائی چین کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جاسکے۔
