Skip to content
October 29, 2026
  • About
  • Blog
  • Contact
  • Home
  • Page Not Found | Charminar News – News Updates in Urdu
Charminar Updated logo

Primary Menu
  • News in Roman Urdu
  • کاروبار
  • جرائم و حادثات
  • عالمی خبریں
  • سیاست
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • تازہ ترین خبریں
  • سرورق
Light/Dark Button
Subscribe
  • Home
  • تلنگانہ
  • سکّہ جاتی ورثے کے قومی مطالعے میں تلنگانہ کی پیش قدمی | Coin Heritage
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ

سکّہ جاتی ورثے کے قومی مطالعے میں تلنگانہ کی پیش قدمی | Coin Heritage

CN Newsdesk December 11, 2025 1 minute read
Coin Heritage

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ ریاست کو سکّہ جاتی تحقیق اور ورثے کے مطالعے میں ملک کا رہنما بننے کی ضرورت ہے۔ وہ مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ دو روزہ قومی سیمینار “Coinage and Economy of Southern India” سے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام نیومس ماٹکس سوسائٹی آف انڈیا نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر سیاحت و ایکسائز جوپلی کرشنا راؤ کی قیادت میں حکومت تلنگانہ کو سائنسی تحقیق اور تہذیبی علم کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈپٹی سی ایم نے نوجوان محققین پر زور دیا کہ وہ بین المضامین تحقیق اختیار کریں اور ادارہ جاتی تعاون بڑھائیں۔

جنوبی ہند کا سکّہ جاتی ورثہ نمایاں | Coin Heritage

بھٹی وکرمارکا نے ستواہن، اِکشواکوس، کاکتیہ اور وجیہ نگر سلطنت کے سکوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کا سکّہ جاتی ورثہ نہایت قدیم اور مضبوط ہے۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکے محض دھات نہیں بلکہ ریاستی نظم، تجارت اور تہذیبی تخلیق کے نشان ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’ہر سکہ ایک مختصر دنیا ہے۔اقتصادی نظام، شاہی امنگیں، مذہبی تصورات اور تجارتی راستے سب اس میں محفوظ ہوتے ہیں۔‘

Coin Heritage

بھٹی وکرمارکا نے قدیم سکوں کو ’کمپریسڈ ڈیٹا‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ’اگر قدیم دور میں ZIP فائلز دریافت ہوتیں تو ماہرین شاید انہیں ‘سکے’ ہی کہہ دیتے۔‘

سیمینار کی خصوصیت یہ رہی کہ تلنگانہ ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ نے پہلی مرتبہ آرکیالوجی اینڈ میوزیمز ڈپارٹمنٹ کی 114 سالہ تاریخ میں سکّہ جاتی تحقیق پر قومی سیمینار کی میزبانی کی، جسے دونوں تلگو ریاستوں کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔

کوٹی لنگالا دریافت نے نیا ربط قائم کیا | Coin Heritage

ڈپٹی سی ایم نے کوٹی لنگالا میں ملنے والی کسوہی سکے کی دریافت کا حوالہ دیا جس پر اجین نشان اور براہمی رسم الخط میں ستواہن حکمران کا نام درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکہ تلنگانہ میں ستواہن دور کی ابتدائی ترین موجودگی کا قوی ثبوت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے سیمینار کے اختتام پر امید ظاہر کی کہ مباحث مفید ثابت ہوں گے اور بین الجامعاتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ ان کے مطابق، “سکوں کا مطالعہ دھات کا نہیں، بلکہ ان کہانیوں اور خیالات کا مطالعہ ہے جو ان میں محفوظ ہوتے ہیں۔”

تقریب میں کئی اہم علمی مطبوعات جاری کی گئیں، جن میں Chanda: An Early Historic Site in Telangana، Art, Architecture and Iconography Salvaged from the Krishna–Tungabhadra Valley in Telangana، South Indian Fanams ۔اور 106واں این ایس آئی جرنل شامل ہیں۔

About the Author

CN Newsdesk

Administrator

View All Posts

Post navigation

Previous: تلنگانہ پنچایت انتخابات میں پہلے مرحلہ کی گنتی شروع | Panchayat Count
Next: کے ٹی آر نے مرکز کے مجوزہ سیڈز بل پر شدید اعتراض کیا | Seeds Bill

Related News

Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
  • تازہ ترین خبریں
  • قومی خبریں
  • کاروبار

کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں میں کمی، نئی شرحیں 9 نومبر سے نافذ | Cancer Drug Prices

CN Newsdesk October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش میں پانچ ہلاک، تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں بارش | Cyclone Arnab

CN Newsdesk October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
  • تازہ ترین خبریں
  • خاص خبر

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے مگر حکومت سازی کی اکثریت سے دور | Israel Election

CN Newsdesk October 29, 2026

Search

Get in Touch

  • 750 Followers
  • 950 Likes
  • 1400 Subscribers
  • 1250 Fans
  • 1050 Followers

Recent Posts

Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں… October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش… October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا… October 29, 2026
Krishna Water | اتم کمار ریڈی اور ہریش راو کے متضاد اعداد
کرشنا پانی کے استعمال پر اتم… October 29, 2026
Telangana Drought | اویسی کا پیشگی اقدامات کا مطالبہ
بجلی، فصلوں اور مہنگائی پر خدشات،… October 29, 2026

Hot Categories

Tags

BJP Telangana BRS Congress crime news Election Commission GHMC Harish Rao hyderabad Hyderabad Crime Hyderabad News Hyderabad Police Hyderabad Rain Hyderabad traffic Jubilee Hills KTR Revanth Reddy Road Safety telangana Telangana Assembly Telangana Congress Telangana Education Telangana Elections Telangana Government Telangana News Telangana Police Telangana Politics Telangana Weather Urdu News بی آر ایس بی جے پی بی سی ریزرویشن تلنگانہ تلنگانہ اسمبلی تلنگانہ تعلیم تلنگانہ حکومت تلنگانہ سیاست تلنگانہ پولیس تلنگانہ کانگریس جی ایچ ایم سی حیدرآباد حیدرآباد پولیس ریونت ریڈی سڑک حادثہ کانگریس کے ٹی آر

You may have missed

Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
  • تازہ ترین خبریں
  • قومی خبریں
  • کاروبار

کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں میں کمی، نئی شرحیں 9 نومبر سے نافذ | Cancer Drug Prices

CN Newsdesk October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش میں پانچ ہلاک، تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں بارش | Cyclone Arnab

CN Newsdesk October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
  • تازہ ترین خبریں
  • خاص خبر

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے مگر حکومت سازی کی اکثریت سے دور | Israel Election

CN Newsdesk October 29, 2026
Krishna Water | اتم کمار ریڈی اور ہریش راو کے متضاد اعداد
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • سیاست

کرشنا پانی کے استعمال پر اتم کمار ریڈی اور ہریش راو آمنے سامنے، دونوں کے اعداد مختلف | Krishna Water

CN Newsdesk October 29, 2026

Follow us

  • About
  • Blog
  • Contact
  • Home
  • Page Not Found | Charminar News – News Updates in Urdu
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.