حیدرآباد ۔ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ورکنگ صدر کے۔ ٹی۔ راماراؤ 11 اکتوبر کو کوئمبتور میں ہونے والے FMAE نیشنل اسٹوڈنٹ موٹر اسپورٹس مقابلہ 2025 کے دسویں ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب کماراگرو انسٹی ٹیوشنز کے کیمپس میں منعقد ہوگی۔
فرٹینٹی آف مکینیکل اینڈ آٹوموٹیو انجینئرز (ایف ایم اے ای) کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس قومی سطح کے پروگرام میں ملک بھر کے 101 کالجوں سے تعلق رکھنے والے 1,300 سے زائد اسٹوڈنٹ انجینئرز شرکت کریں گے۔ اس دوران 70 سے زیادہ ٹیمیں اپنے تیار کردہ خود ساختہ وہیکل اور انجینئرنگ اختراعات پیش کریں گی۔
ایونٹ کے دوران آٹوموٹیو صنعت سے تعلق رکھنے والے 25 ماہرین پر مشتمل ایک جیوری پینل ڈیزائن، کارکردگی اور اختراعی معیار کی بنیاد پر ان گاڑیوں اور منصوبوں کا جائزہ لے گا۔
کے ٹی آر کی موٹر اسپورٹس میں خدمات کا اعتراف
ایف ایم اے ای نے دعوت نامے میں کے۔ ٹی۔ راماراؤ کی حیدرآباد میں فارمولہ ای ریس کے انعقاد میں کلیدی کردار کی تعریف کی۔ تنظیم نے کہا کہ کے ٹی آر کی کاوشوں سے تلنگانہ نے عالمی موٹر اسپورٹس کے نقشے پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
تنظیم نے ان کی پائیدار نقل و حمل اور اختراعی صنعتوں کے فروغ کے لیے کوششوں کو بھی سراہا۔ FMAE کے مطابق یہ مقابلہ بھارت کے اعلیٰ طلبہ پر مبنی انجینئرنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے، جس کا مقصد تعلیمی صلاحیتوں کو صنعتی ضروریات سے جوڑنا اور بھارت کو مستقبل کی آٹوموٹیو ٹیکنالوجیز کے مرکز کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔
KTR to inaugurate national student motorsports competition in Coimbatore on Oct 11 https://t.co/JGWblVZIIh
— KTR (@KTRBRS) October 4, 2025






































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































