حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے انتخابی کمیشن سے رجوع کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر جوبلی ہلز ضمنی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ شکایت سابق وزیر اور سینئر رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ کی قیادت میں جمع کرائی گئی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں اور مرکزی فورس کی تعیناتی کا مطالبہ | Election Complaint
انہوں نے چیف الیکٹورل آفیسر سی سدھارشن ریڈی سے ملاقات کے بعد کہا کہ حکمراں کانگریس پارٹی ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے ایک لاکھ سے زائد ساڑیاں، مکسر گرائنڈرز، شراب اور نقد رقم تقسیم کر رہی ہے۔ ہریش راو راؤ نے کہا کہ یہ اقدامات ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کے لیے مرکزی نیم فوجی فورسز (CAPF) کو فوری طور پر تعینات کیا جائے۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ انہوں نے ان خلاف ورزیوں کے فوٹوگرافک اور ویڈیو ثبوت بھی جمع کرائے ہیں۔
سرکاری مشینری کے ناجائز استعمال کا الزام | Election Complaint
ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ کئی الیکشن افسران کانگریس کے دباؤ میں کام کر رہے ہیں اور اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ویجل ایپ اور مقامی تھانوں میں متعدد شکایات درج کرانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ افسران حکمراں جماعت کے آلہ کار بن گئے ہیں، واضح خلاف ورزیوں کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
بی آر ایس نے فرضی ووٹر شناختی کارڈز کے استعمال اور یوسف گوڑہ میں کانگریس دفتر کے قریب پولنگ بوتھ کے قیام پر بھی اعتراض کیا۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ حساس بوتھس پر نگرانی بڑھائی جائے، خواتین اہلکار تعینات کی جائیں اور ووٹر آئی ڈی کی سخت جانچ کی جائے۔
ہریش راو راؤ کا کانگریس کے وعدوں پر سوال | Election Complaint
انہوں نے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے چھ وعدوں کو پھر سے دہرا رہے ہیں، جبکہ دو سال تک انہیں نظرانداز کیا گیا۔ ہریش راو راؤ نے کہا کہ جوبلی ہلز میں شکست کے خوف نے کانگریس کو ان وعدوں کی یاد دلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کانگریس کی ناکام حکمت عملیوں کو بخوبی سمجھ چکے ہیں اور وہ ووٹنگ کے دن اپنا جواب دیں گے۔





























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































