حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا نے جمعہ کے روز کہا کہ 4,000 میگاواٹ Yadadri Power Plantکو 15 جنوری 2026 تک قوم کے نام وقف کر دیا جائے گا۔
پرجا بھون میں زمین کھونے والے افراد کو ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھٹی نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے منصوبے کو روک کر رکھا۔ اکتوبر 2022 میں نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے ماحولیاتی کلیئرنس پر اسٹے کے بعد دو برس تک کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسے بڑے پروجیکٹ میں ایک دن کی تاخیر بھی تلنگانہ کے لیے بھاری نقصان ہے‘‘۔
نئی کلیئرنس اور سخت نگرانی
بھٹی نے بتایا کہ دسمبر 2023 میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد فروری 2024 میں دوبارہ مشاورت کی گئی اور نئی منظوری حاصل کی گئی۔ اس کے بعد سے افسران نے سخت ہفتہ وار کیلنڈر کے تحت روزانہ پیشرفت کی نگرانی کی۔ فی الحال دو یونٹس چل رہے ہیں جبکہ کوئلہ سپلائی لائنز، مزدور کالونیاں اور سڑکوں کے منصوبے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ قریبی دیہات میں CSR فنڈز کے تحت مفت تعلیم اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہر منڈل کو ایک ایمبولینس دی جائے گی۔ حکومت نے سی سی روڈز، فلائی اوورز اور نئی شاہراہوں کے لیے زمین کے حصول کی منظوری دی ہے۔
اپوزیشن پر تنقید
بھٹی نے اپوزیشن کے اس الزام کو مسترد کیا کہ کانگریس بجلی کے شعبے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا: ’’کانگریس مطلب کرنٹ، کرنٹ مطلب کانگریس۔‘‘ انہوں نے یاد دلایا کہ پارٹی نے 1978 میں جاپان سے مشینری درآمد کرکے پمپڈ اسٹوریج کا آغاز کیا تھا۔ اس کے برعکس بھدرادری سب-کریٹیکل پلانٹ کو انہوں نے ’’سابقہ حکومت کی ناکام پالیسی‘‘ قرار دیا۔
بھٹی نے بتایا کہ حکومت ہر سال 17,000 کروڑ روپیہ خرچ کر کے 29 لاکھ پمپ سیٹس اور 51 لاکھ خاندانوں کو مفت بجلی فراہم کرتی ہے۔ اس بھاری بوجھ کے باوجود سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔ انہوں نے زمین کھونے والے افراد کو نوکریاں دینے کے فیصلے کو ’’انسانی ہمدردی پر مبنی قدم‘‘ کہا۔ اب تک 500 خاندانوں کو روزگار ملا ہے جس سے ان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔
యాదాద్రి పవర్ ప్లాంట్ భూ నిర్వాసితులకు ప్రజా ప్రభుత్వం భరోసా…
పరిహారంతో పాటు భూములు కోల్పోయిన కుటుంబాలకు ఉద్యోగాలు కల్పిస్తున్నాం.
నేడు ప్రజాభవన్లో 500 మందికి ఉద్యోగ నియామక పత్రాలను సహచర మంత్రి కోమటిరెడ్డి వెంకట్ రెడ్డి గారితో కలిసి అందించడం జరిగింది.
CSR ద్వారా విద్య,… pic.twitter.com/ECPf9AZwWq
— Bhatti Vikramarka Mallu (@Bhatti_Mallu) August 22, 2025
