حیدرآباد: بی آر ایس کے سینئر رہنما اور سدی پیٹ کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی پر شدید تنقید [en]Harish Rao slams CM[/en] کرتے ہوئے کہا کہ وہ “ویژن 2047” کے خواب بیچ رہے ہیں، جبکہ طلبہ کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔
ہریش راو نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس حکومت نے گزشتہ 20 ماہ میں ریاست کے تعلیمی نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔ سرکاری اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کی معیاری فراہمی بھی ممکن نہیں ہو پا رہی۔ ہریش راؤ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جب طلبہ کو پیٹ بھر کھانا نہیں مل رہا تو سونے جیسے مستقبل کی بات کرنا ایک مذاق ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ تین ماہ سے حکومت نے مڈ ڈے میل بلز کی ادائیگی نہیں کی، جس کے باعث کھانے کے معیار میں شدید گراوٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو متوازن غذا کے بجائے صرف سفید چاول اور پانی جیسے پتلے سالن پر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے، جو کسی بھی ریاست کے لیے شرم کی بات ہے۔
ہریش راؤ نے وزیراعلیٰ کی ’انٹیگریٹڈ اسکولز‘ اور ’اسکل یونیورسٹیز‘ کی باتوں کو کھوکھلے نعرے قرار دیا جن پر زمینی سطح پر کوئی عمل درآمد نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف دکھاوے کی باتیں ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے گروکُل اداروں کی گرتی حالت اور سرکاری اسکولوں پر عوامی اعتماد کے زوال پر بھی تشویش ظاہر کی۔ راؤ نے سوال کیا کہ ریاستی کابینہ میں تعلیم کا کوئی وزیر کیوں نہیں ہے؟ کیا تعلیم کا محکمہ اس حکومت میں یتیم ہو چکا ہے؟
انہوں نے فوری مطالبہ کیا کہ مڈ ڈے میل کے معیار کو بحال کیا جائے، تعلیمی نظام میں بہتری لائی جائے، اور محکمہ تعلیم کو نظر انداز کرنے کی روش ترک کی جائے۔
విద్యార్థులకు కడుపునిండా అన్నం పెట్టలేని ముఖ్యమంత్రి @revanth_anumula విజన్ 2047 గురించి మాట్లాడడం హాస్యాస్పదం..
20 నెలల పాలనలో విద్యా వ్యవస్థను నిర్వీర్యం చేసిన ఘనత కాంగ్రెస్ ప్రభుత్వానికి దక్కుతుంది.
ప్రభుత్వ పాఠశాలల్లో మధ్యాహ్న భోజనం కూడా అందించలేని దుస్థితికి ఈ ప్రభుత్వం… pic.twitter.com/kj0nd5c7Co
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) July 9, 2025































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































