Read in English  
       
BRS Activist

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے پارٹی کے سوشل میڈیا کارکن BRS Activistششی دھر گوڑ عرف نلا بالو کی دوبارہ گرفتاری پر تلنگانہ پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سیاسی استعمال کے خلاف انتباہ دیا ہے۔

کے ٹی آر نے جمعرات کے روز سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریاستی پولیس سربراہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ تلنگانہ کے عوام تمام حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی ہمیشہ اقتدار میں نہیں رہتا، ہمارا وقت بھی آئے گا۔ ہم عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

بی آر ایس قائدین کے مطابق ششی دھر کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ ابھی جیل سے باہر بھی نہیں نکلے تھے۔ رامگنڈم پولیس نے انہیں ایک نئی ایف آئی آر کے تحت فوراً حراست میں لے لیا، حالانکہ گوڈاوری کھنی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ نے انہیں اسی ہفتے قبل از وقت ضمانت دے دی تھی۔

یہ بی آر ایس کارکن 29 جون کو کریم نگر سائبر کرائم پولیس کی ازخود کارروائی کے تحت پہلی مرتبہ گرفتار ہوئے تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بی آر ایس کے سرکاری ہینڈل سے حکومت پر تنقید کرنے والی ایک پوسٹ ری ٹویٹ کی تھی۔ اس کے بعد کریم نگر، گوڈاوری کھنی، رامگنڈم اور حیدرآباد میں ان کے خلاف کم از کم پانچ علیحدہ ایف آئی آر درج کی گئیں۔

بی آر ایس قائدین کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری غیر قانونی اور مکمل طور پر سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ پارٹی کے مطابق مذکورہ پوسٹ میں نہ تو کوئی غیر مہذب زبان استعمال کی گئی تھی اور نہ ہی کوئی جھوٹی بات کہی گئی تھی۔