حیدرآباد: انسداد رشوت ستانی بیورو ACBنے جمعہ کے روز ونستھلی پورم کے سب رجسٹرار ایس راجیش کمار کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ 70 ہزار روپئے رشوت ایک دلال کے ذریعے وصول کر رہے تھے۔
اے سی بی عہدیداروں نے بتایا کہ سب رجسٹرار (ملزم نمبر 1) نے ایک شکایت گزار سے اس کی جائیداد کے رجسٹریشن کو کلیئر کرنے کے لیے 1 لاکھ روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے 70 ہزار روپئے ناگول کے رہنے والے کے رمیش (ملزم نمبر 2) کے ذریعے وصول کیے۔
تحقیقات کے مطابق سب رجسٹرار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے بددیانتی کا مظاہرہ کیا۔ اے سی بی کی ٹیم نے موقع پر ہی رمیش سے رقم ضبط کرلی۔
عہدیداروں نے دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
S. Rajesh Kumar, Sub Registrar, Vansthalipuram in Ranga Reddy District was caught by Telangana #ACB Officials for demanding the #bribe of Rs.1,00,000/- and accepting Rs.70,000/- from the Complainant, through K. Ramesh, Typist in a private document Writer’s Office & Resident of… pic.twitter.com/CXjOmIOL3P
— ACB Telangana (@TelanganaACB) August 22, 2025












































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































