Read in English  
       
Tabassum Fareedi Gold Medal

حیدرآباد: تلنگانہ یونیورسٹی کے کھیل میدان، ڈچ پلی میں بدھ کے روز دوسرے جلسۂ تقسیم اسناد کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں 2014 سے 2023 کے درمیان مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو اسناد اور تمغے عطا کیے گئے۔

اس موقع پر تلنگانہ کے گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر جیشنو دیو ورما مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے اور نمایاں طلبہ کو اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ماس میڈیا و جرنلزم شعبے کے ان 10 سابق طلبہ کو بھی Tabassum Fareedi Gold Medal عطا کیا گیا جنہوں نے 2014 سے 2023 کے درمیان ایم اے اردو (ماس میڈیا و جرنلزم) میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کیے۔

ان اعزاز یافتگان میں حاجرا فہیم (2014)، فرحین بیگم (2015)، سید لئیق (2016)، عائشہ صدیقہ (2017)، حنا تسلیم (2018)، ثناء سلطانہ (2019)، صالحہ شہناز (2020)، فرحانہ بیگم (2021)، فرحانہ بانو (2022)، اور صفا ماہین (2023) شامل ہیں۔

تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل کا قیام 12 سال قبل اردو روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز کی جانب سے عمل میں آیا تھا، جسے ہر سال ماس میڈیا کے سب سے بہترین طالب علم کو دیا جاتا ہے۔

تقریب میں راجیہ سبھا رکن کے. آر. سریش ریڈی، آرمور کے رکن اسمبلی پی. راکیش ریڈی، نظام آباد اربن کے ایم ایل اے دنپال سوریا نارائن، کانگریس کے سینئر رہنما اشفاق احمد خان اور دیگر معززین بھی شریک رہے۔