حیدرآباد ۔ سٹی پولیس کمشنر وی سی سجنار نے کہا ہے کہ Social Media Creators کو محض لائکس اور شیئرز کے پیچھے بھاگنے کے بجائے بامعنی اور سماج کے لئے مفید مواد تیار کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مواد ایسا ہونا چاہئے جو عوامی تحفظ کو یقینی بنائے اور محض مزاح تک محدود نہ رہے۔
کمشنر نے کہا کہ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمز کو خواتین کے تحفظ، انسداد منشیات مہم اور سائبر کرائم سے بچاؤ کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ ان کے مطابق ایسی پوسٹس اور ریلس ہونی چاہئیں جو زندگیاں بچا سکیں، نہ کہ صرف تفریح فراہم کریں۔
عوامی بیداری کیلئے پلیٹ فارم کا استعمال
سٹی پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ ایک سادہ ویڈیو بھی اگر درست نیت سے بنایا جائے تو کل کسی کی جان بچا سکتا ہے۔ انہوں نے Social Media Creators سے زور دے کر کہا کہ مقبولیت کے بجائے سوشیل میڈیا کا اصل مقصد ایک محفوظ سماج تشکیل دینا ہونا چاہئے۔
🚨 Hey Creators! 🚨
Your content isn’t just fun, it’s powerful.
Use your platform to drop reels and posts on women’s safety, saying NO to drugs, and staying cyber-smart.
Likes are cool. 👍 Saving lives? Cooler. One video today = one life saved tomorrow.
Let’s make safety go… pic.twitter.com/HLXXSPCWRj
— V.C. Sajjanar, IPS (@SajjanarVC) October 3, 2025











































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































