حیدرآباد: وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے منگل کے روز تمام محکموں کو ہدایت دی کہ حیدرآباد اور تلنگانہ کے مختلف حصوں میں جاری شدید بارشوں Telangana Rainsکے دوران ہائی الرٹ پر رہیں۔
انہوں نے حکام کو حکم دیا کہ خستہ حال مکانات میں رہنے والے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی ٹرانسکو کے عملے کو تاکید کی گئی کہ گنیش پنڈالوں کے قریب بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر عقیدت مندوں کے لئے خطرہ نہ بنیں۔
وزیراعلیٰ نے حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (HYDRAA)، جی ایچ ایم سی، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس، فائر سروسز اور پولیس کو آپس میں بھرپور رابطہ رکھنے کی ہدایت دی تاکہ شہر میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ نچلے درجے کے راستوں اور نالوں پر جہاں پانی کی سطح بلند ہوتی ہے، وہاں ٹریفک کو محدود رکھا جائے۔
ریونت ریڈی نے آبپاشی کے محکمہ کو ہدایت دی کہ ان تالابوں اور کنٹوں پر احتیاطی اقدامات کریں جہاں شگاف پڑنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ آلودہ پانی سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے، لہٰذا بلدیہ کو ٹھہرے ہوئے پانی کو ختم کرنے اور صفائی کے کاموں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے عملے کو ہدایت دی کہ ہسپتالوں میں ادویات کا مناسب ذخیرہ رکھا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں فوری طور پر طبی کیمپس قائم کئے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام محکمے تیزی سے اقدامات کریں تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے اور موجودہ موسمی حالات میں نظم و ضبط برقرار رہے۔
హైదరాబాద్ నగరంతో పాటు రాష్ట్ర వ్యా ప్తంగా వర్షాలు కురుస్తున్న నేపథ్యంలో అన్ని శాఖల అధికారులు, సిబ్బంది అప్రమత్తంగా ఉండాలని ముఖ్యమంత్రి శ్రీ ఎ.రేవంత్ రెడ్డి గారు సూచించారు. పురాతన ఇళ్లలో ఉన్న వారిని ఖాళీ చేయించి సురక్షిత ప్రాంతాలకు తరలించాలని ఆదేశించారు. వినాయక… pic.twitter.com/KXHL3TaJR0
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) August 27, 2025









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































