حیدرآباد ۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں صفائی ملازمین کے لیے خصوصی ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے انجام دیا۔ یہ MANUU Health Camp سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت منعقدہ پروگراموں کی ایک کڑی تھا، جو 2 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
یونیورسٹی میں برسرکار تمام صفائی ملازمین کا عمومی ہیلتھ چیک کیا گیا اور ان کو صحت سے متعلق ضروری مشورے اور ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر کے۔ ریاض، میڈیکل آفیسر کے ساتھ ڈاکٹر حمیرا فاطمہ، ڈاکٹر شیخ سیف انصاری، ڈاکٹر شاہانہ فاطمہ، ڈاکٹر ثمرین فاطمہ اور ڈاکٹر شجاع کامران صدیقی نے خدمات انجام دیں۔ ہیلتھ سنٹر کے دیگر اراکین نے بھی سرگرم حصہ لیا۔ انتظامات کی نگرانی اسسٹنٹ رجسٹرار اور نوڈل آفیسر سوچھتا ہی سیوا ڈاکٹر ایم۔ عبدالقدوس نے کی۔
شعور بیداری مہم بھی جاری
MANUU Health Camp کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طلبہ نے سوچھتا ہی سیوا کے تحت گھر گھر جاکر شعور بیداری مہم بھی چلائی۔ یہ مہم یونیورسٹی کے اسٹاف کوارٹرس میں منعقد کی گئی جس میں صفائی اور صحت عامہ کے پیغام کو عام کرنے پر زور دیا گیا۔











































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































