حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے منگل کو ایک اور پُل حادثے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت گجرات حکومت کو شدید تنقید[en]KTR Gujarat Model[/en] کا نشانہ بنایا اور بار بار ہونے والے انفراسٹرکچر کی ناکامیوں پر سوالات اٹھائے۔
سوشیل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی آر نے لکھا: ایک اور شاندار مثال ‘ڈبل انجن’ گجرات ماڈل کی۔ موربی پُل سانحے میں 140 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد اب ایک اور پُل منہدم ہو گیا۔ ڈبل انجن والی ریاستوں جیسے گجرات اور بہار میں پُل مسلسل گر رہے ہیں۔
کے ٹی آر نے گجرات ماڈل پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یا کسی موزوں ادارے کے ذریعے کرائی جانی چاہیے۔
ان کے تبصرے اس وقت آئے ہیں جب بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں پُلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کی حفاظت پر عوامی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2022 میں پیش آئے موربی پُل حادثے کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، جس میں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں۔
کے ٹی آر کے بیان کو بی جے پی کے گجرات ماڈل پر براہ راست حملہ تصور کیا جا رہا ہے، جسے پارٹی اکثر ترقی کی مثال کے طور پر پیش کرتی ہے۔
Another day and another glorious example of the Double Engine Gujarath model
A Final Destination re-creation. One second you are on the bridge and the next in the river
After Morbi bridge collapse where 140 plus people died, this is another shocker.
I am sure NDSA or other… pic.twitter.com/60bNnTFB8C
— KTR (@KTRBRS) July 9, 2025










































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































