حیدرآباد: عادل آباد کے راجیو گاندھی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (RIMS) کے ہاسٹل میں بدھ کی صبح ایک 19 سالہ میڈیکل طالبعلم کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی، جسے پولیس ابتدائی طور پر خودکشی کا معاملہ قرار دے رہی ہے۔
مہلوک کی شناخت ساحل چودھری کے طور پر ہوئی ہے، جو راجستھان سے تعلق رکھنے والا دوسرا سال کا ایم بی بی ایس طالبعلم تھا۔ ساتھی طلبہ نے اسے اپنے کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا، جس کے بعد ہاسٹل انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اگرچہ اب تک خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سہیل کے موبائل فون کا معائنہ کر رہی ہے اور ساتھی طلبہ سے پوچھ گچھ کر کے ممکنہ وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
Adilabad RIMSمیں اس واقعہ سے طلبہ برادری میں شدید صدمہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ادارے کے عہدیداروں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمام طلبہ کو ذہنی دباؤ سے بچنے کے لیے کونسلنگ سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































