حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بدھ کے روز دہلی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت مقامی بلدیاتی انتخابات میں پسماندہ طبقات (بی سی) کے لیے 42 فیصد ریزرویشن BC Quota Billsکے عزم پر قائم ہے، اور اس کے لیے مرکز سے قانون کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی نے تعلیم، ملازمت اور بلدیاتی اداروں میں بی سی طبقات کو 42 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے دو بلز منظور کیے ہیں، مگر مرکز کی جانب سے منظوری میں تاخیر کی جا رہی ہے، حالانکہ ریاست نے سماجی، تعلیمی، معاشی، روزگار اور سیاسی پس منظر پر مشتمل ذات پات پر مبنی SEEEPC سروے مکمل کر لیا ہے، جس میں 3.55 کروڑ آبادی کا احاطہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ دہلی اس لیے آئے ہیں تاکہ مرکز کو ریاست کے سائنسی بنیادوں پر مبنی طریقۂ کار سے آگاہ کریں اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور راجیہ سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کر کے انڈیا بلاک کی حمایت حاصل کریں۔
ریونت نے بتایا کہ SEEEPC سروے 4 فروری 2024 سے 4 فروری 2025 تک جاری رہا، جس کے مطابق بی سی طبقات ریاست کی 56.4 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں، درج فہرست ذاتیں 17.45 فیصد، درج فہرست قبائل 10.08 فیصد، اعلیٰ ذاتیں 10.09 فیصد اور 3.09 فیصد غیر زمرہ بند ہیں۔ حکومت نے 4 فروری کو ’یومِ سماجی انصاف‘ کے طور پر منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کے جائزے اور اسمبلی میں مکمل مباحثے کے بعد ان بلز کی منظوری دی گئی، اور ایک ماہر کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر آرڈیننس بھی جاری کیا گیا۔ تاہم انفرادی ذاتوں سے متعلق تفصیلات رازداری قانون کے تحت جاری نہیں کی گئیں۔
ریونت ریڈی نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ نے ذات پات پر مبنی مردم شماری کا ماڈل پیش کر کے مرکز کو بھی قومی سطح پر ایسا سروے کرنے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ کے ماڈل کو اپنائے۔
انہوں نے کہا کہ 50 فیصد ریزرویشن کی حد اب 10 فیصد ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے نفاذ کے بعد قابل عمل نہیں رہی۔ ریاستی حکومت نے پنچایتی راج ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے گورنر کو تمام تفصیلات فراہم کر دی ہیں اور آرڈیننس جاری کیا ہے۔
ریونت نے کہا:
یہ کسی ایک شخص کا مطالبہ نہیں، بلکہ ایک پوری برادری کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کی بات ہو رہی ہے، اور ہم اس کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
اس موقع پر سینئر مشیران اور اراکین پارلیمنٹ جیسے محمد علی شبیر، ہرکارا وینو گوپال راؤ، ملو روی، پوریکا بالرام، سریش شیٹکر، کرن کمار چمالہ، آر آر ریڈی، کاکا وامسی اور ڈاکٹر کڈیم کاویّا بھی موجود تھے۔
ఢిల్లీ: తెలంగాణలో వెనుకబడిన తరగతులకు 42 శాతం రిజర్వేషన్లతో స్థానిక ఎన్నికలు నిర్వహించేందుకు ప్రభుత్వం కృత నిశ్చయంతో ఉన్నదని ముఖ్యమంత్రి శ్రీ @revanth_anumula గారు స్పష్టం చేశారు. బీసీలకు 42 శాతం రిజర్వేషన్లు కల్పిస్తూ శాసనసభ ఆమోదించిన బిల్లులకు చట్టబద్ధత కల్పించాల్సిన… pic.twitter.com/d7i3Agt7CZ
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) July 23, 2025






























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































