حیدرآباد: سابق وزیر اور بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے OpenAIکے سی ای او سیم آلٹمین سے اپیل کی ہے کہ وہ کمپنی کے انڈیا آپریشنز کا آغاز حیدرآباد سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تمام ضروری انفراسٹرکچر موجود ہے اور یہ انڈیا میں داخل ہونے والی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے بہترین گیٹ وے ہے۔
کے ٹی آر نے یہ دعوت سیم آلٹمین کے حالیہ اعلان کے جواب میں دی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اوپن اے آئی جلد ہی انڈیا میں دفتر قائم کرے گا۔ کے ٹی آر نے ایکس پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ انڈیا آپریشنز کا آغاز حیدرآباد سے ہو۔ انہوں نے شہر کو عالمی اختراعی ماڈل حب قرار دیا۔
کے ٹی آر نے نشاندہی کی کہ حیدرآباد پہلے ہی مائیکروسافٹ، گوگل، ایمیزون، میٹا، ایپل اور کوالکوم جیسی بڑی عالمی کمپنیوں کا مرکز ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہاں وافر ٹیلنٹ موجود ہے اور مضبوط اسٹارٹ اپ کلچر کو ریاستی اقدامات جیسے ٹی-ہب، وی-ہب، ٹی-ورکس، تلنگانہ اسٹیٹ انوویشن سیل اور ریسرچ اینڈ انوویشن سرکل آف حیدرآباد کی مدد حاصل ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ حکومتِ تلنگانہ نے 2020 کو “سالِ مصنوعی ذہانت” قرار دیا تھا اور اس کے بعد کئی اے آئی پر مبنی اقدامات متعارف کروائے گئے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ٹیلنٹ، جدت، نئی سوچ اور عالمی روابط کے امتزاج کے ساتھ حیدرآباد انڈیا کی اے آئی انقلاب کی قیادت کرے گا۔
Welcome to India, @sama! 👋
Hyderabad is the perfect gateway to India and an ideal base for OpenAI
This city offers India’s most vibrant innovation ecosystem – THub, WEHub, TWorks, Telangana State Innovation Cell, Research and Innovation Circle of Hyderabad
It’s the preferred… https://t.co/eXkXE2xkeg
— KTR (@KTRBRS) August 23, 2025









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































