حیدرآباد: کالیشورم پراجیکٹ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست کے اس اہم آبپاشی منصوبے میں بے ضابطگیوں کی Kaleshwaram CBI probeسی بی آئی کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے منگل کے روز باضابطہ حکمنامہ جاری کیا۔
سی بی آئی تحقیقات کی منظوری
عہدیداروں نے تصدیق کی کہ ریاستی حکومت سی بی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ تحقیقات میں کالیشورم لفٹ ایریگیشن اسکیم سے جڑے مالی اور انتظامی بے قاعدگیوں کا جائزہ شامل ہوگا۔ Kaleshwaram CBI probe کرنے کے اس فیصلے کے ساتھ ہی 2022 میں سابقہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ وہ پابندی ختم ہوگئی ہے جس کے تحت سی بی آئی کو ریاست میں کارروائی سے روکا گیا تھا۔
نئے حکمنامے کے بعد مرکزی ایجنسیاں اپنی انکوائری شروع کرسکیں گی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ان کی حکومت سی بی آئی تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔
شفاف تحقیقات کا وعدہ
ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت نے یہ کیس شفاف تحقیقات کے لیے سی بی آئی کے حوالے کیا ہے۔ ان کے مطابق جسٹس پی سی گھوش کمیشن کی رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
بین الریاستی پہلو بھی شامل
ریاست نے سی بی آئی سے کہا ہے کہ وہ اس انکوائری میں بین الریاستی معاملات اور ریاستی و مرکزی محکموں کے کردار کا بھی جائزہ لے۔ حکومت نے وزارت داخلہ کو بھیجے گئے خط میں کالیشورم ایریگیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی سرگرمیوں کو تحقیقات میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































