حیدرآباد: بی جے پی تلنگانہ کے صدر این رام چندر راؤ نے کہا کہ سعودی عرب میں پیش آنے والا یہ سانحہ نہایت دل خراش ہے اور 45 عمرہ زائرین کی ہلاکت نے ریاست کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ ان زائرین کو اس وقت پیش آیا جب وہ مکہ سے مدینہ جا رہے تھے۔
رام چندر راو نے بتایا کہ بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرائی اور پھر آتشزدگی کے باعث کئی زائرین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے نہ صرف خاندانوں بلکہ پوری ریاست کو رنج اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
مرکز اور ریاست کی مشترکہ ذمہ داری پر زور | BJP Condolence
انہوں نے کہا کہ وزارتِ خارجہ اور ریاض میں بھارتی سفارت خانے نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کی شناخت اور سعودی حکام سے رابطہ قائم کیا۔ تلنگانہ بی جے صدر نے بتایا کہ سفارتی عملے نے ضروری رسمی کارروائیوں کے لیے فوری اقدامات کیے، جو قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کو بھی چاہیے کہ مرکز کے ساتھ تال میل مزید مضبوط کرے تاکہ ہر مرحلہ جلد مکمل ہو سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میتوں کی واپسی، ضروری کارروائیاں اور متاثرہ خاندانوں کی مدد اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری سہولتوں کی اپیل | BJP Condolence
رام چندر راو نے زور دیا کہ ریاستی حکومت تمام تفصیلات جلد از جلد واضح کرے اور عملی اقدامات میں تاخیر نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے نے کئی گھروں کو سوگوار کر دیا ہے اور فوری رہنمائی، مالی معاونت اور جذباتی سہارا ناگزیر ہے۔
بی جے پی صدر نے کہا کہ بی جے پی سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرکز اور ریاست اس معاملے پر بھرپور سنجیدگی کے ساتھ کام کریں گے۔
సౌదీ అరేబియాలో ఉమ్రా యాత్రకు వెళ్లిన తెలంగాణకు చెందిన మన అక్కాచెల్లెమ్మలు, అన్నదమ్ములు విషాదకర ప్రమాదంలో ప్రాణాలు కోల్పోయిన వార్త ఎంతో దిగ్బ్రాంతికి గురి చేసింది.
ఈ తీవ్రమైన సమయంలో వారి కుటుంబాలకు ఆ భగవంతుడు మనోధైర్యాన్ని, నిలకడ ఇవ్వాలని ప్రార్థిస్తున్నాను. మరణించిన వారి కుటుంబ…
— N Ramchander Rao (@N_RamchanderRao) November 17, 2025































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































