حیدرآباد: تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس TNGO Association کی رنگاریڈی ضلعی شاخ کے لیے نئی عبوری کمیٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسوسی ایشن کے ریاستی صدر مارم جگدیشور نے پیر کے روز کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے ایس ایم حسینی مجیب کو عبوری کنوینر مقرر کیا۔ کستوری وینکٹیشورلو کو شریک کنوینر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
کمیٹی میں جن اراکین کو شامل کیا گیا ہے ان میں متیالا ستیہ نارائنا گوڑ، ایشور، یشونت، آر۔ رنگیّا، ایم۔ سرینواس راؤ، اے۔ مہندر، بی۔ مادھو گوڑ، محمد عظمت علی اور کے۔ وانی شامل ہیں۔
عبوری کنوینر ایس ایم حسینی مجیب نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ کے اندر مکمل ضلعی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئی قیادت ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے گی اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرے گی۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































