حیدرآباد: مرکزی حکومت نے یوم آزادی کی پیشگی تقریب کے موقع پر ملک بھر میں پولیس، فائر سروس، ہوم گارڈ، سول ڈیفنس اور اصلاحی خدمات کے کل 1,090 اہلکاروں کو بہادری اور خدمات کے تمغے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں 233 گیلینٹری میڈلز، 99 صدر جمہوریہ کی امتیازی خدمات کے تمغے اور 758 شاندار خدمات کے تمغے شامل ہیں۔
تلنگانہ کو مجموعی طور پر 20 تمغے حاصل ہوئے جن میں ایک Gallantry Medalsکانسٹبل کترواٹ راجونائک کو دیا گیا۔ ریاست سے صدر جمہوریہ کی امتیازی خدمات کے تمغے کے حقدار اسسٹنٹ سب انسپکٹر سدایا مایتری اور ہیڈ کانسٹبل حسین ندمانوری بنے۔
شاندار خدمات کے تمغے پانے والوں میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس نلہ ملا روی، توگرو کروناکر، اور جے شیخ شمیر؛ کمانڈنٹ پوتہ دیوی داس؛ آرمڈ پولیس سب انسپکٹر میکلا ابراہیم، شندے پرکاش، مدوت دشرتھ، اور رام دولار سنگھ؛ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد معیذ الدین، راجسونی سرینواسلو، اور رودرا کرشنا کمار شامل ہیں۔
تلنگانہ فائر سروس کے چار اہلکار بھی اس فہرست میں شامل ہیں: لیڈنگ فائر مین بی گوپال ریڈی (جامی کنٹہ اسٹیشن، کریم نگر)، لیڈنگ فائر مین محمد وحید اللہ خان (میٹ پلی اسٹیشن، جگتیال)، لیڈنگ فائر مین ٹی ناگیش (ملگ اسٹیشن، ملگ)، اور لیڈنگ فائر مین محمد صادق (بھدراچلم اسٹیشن، بھدرا دری کوتا گوڑم)۔
تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر جیتندر نے تمام ایوارڈ یافتگان کو ان کی شاندار خدمات پر مبارکباد پیش کی۔








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































