Read in English  
       
Telangana Paddy Procurement

حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دھان کی خریداری کا عمل اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا تاکہ کسانوں کو فصل کی کٹائی کے موقع پر بروقت سہولت Telangana Paddy Procurement فراہم کی جا سکے۔ یہ خریداری مہم تقریباً تین ماہ تک جاری رہے گی اور اس میں خریف سیزن کی فصل شامل ہوگی۔

محکمہ زراعت نے اس سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت نے کسانوں کو بڑی راحت فراہم کرتے ہوئے باریک قسم کے چاول پر فی کوئنٹل 500 روپے بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ترغیب گزشتہ سال بھی دی گئی تھی اور کاشتکاروں نے اس پالیسی کو سراہا ہے۔

کسانوں کیلئے حکومتی اقدامات

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ Telangana Paddy Procurement  کے انتظامات تیزی سے مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوریا کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ کسانوں کو کھاد کی بروقت سپلائی میسر ہو سکے۔