حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ایم ایل سی ڈاکٹر داسو جو سرون نے جمعرات کے روز آندھرا پردیش کے قائدین نارا لوکیش اور جی وی ایل نرسمہا راؤ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جنہوں نے سوشیل میڈیا پر ایسا نقشہ شیئر کیا جس میں [en]Telangana Omitted[/en] تھا۔
سرون نے اس عمل کو ایک “خطرناک اور دانستہ کوشش” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نقشے میں جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ جیسے نئے ریاستوں کا تذکرہ موجود ہے، لیکن 29 ویں ریاست تلنگانہ کو نظرانداز کیا گیا ہے، جو ایک طویل جمہوری جدوجہد اور آئینی عمل کے ذریعے قائم ہوئی تھی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ عمل نہ صرف تکبر اور تضحیک کی عکاسی کرتا ہے بلکہ تلنگانہ کی وجودی شناخت کو مٹانے کی ایک منظم سیاسی سازش ہے۔ انہوں نے اسے ریاست کی وراثت کو مٹانے اور تلنگانہ کی تشکیل کے لیے قربانیاں دینے والوں کی توہین قرار دیا۔
سرون نے مطالبہ کیا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا (2023) کے تحت نارا لوکیش اور جی وی ایل نرسمہا راؤ کے خلاف از خود مقدمہ درج کیا جائے، جن دفعات کا حوالہ دیا گیا ان میں سیکشن 336 (سرکاری دستاویز کی جعلسازی)، 337 (فریب کی نیت سے جعلسازی)، 196 (ریجنل دشمنی کو ہوا دینا)، 352 (تلنگانہ کی سیاسی و ثقافتی شناخت کو مجرمانہ دھمکی دینا)، اور 353 (عوامی انتشار و بدامنی پھیلانے کی کوشش) شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جو عناصر تلنگانہ کے گوداوری اور کرشنا پانی کا استحصال کرتے ہیں، اب وہ اس کی آئینی حیثیت پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق، یہ معاملہ صرف جغرافیہ کا نہیں بلکہ جدوجہد، شناخت، اور آئینی حقوق کا ہے۔
The India map displayed by Andhra leaders Shri @naralokesh and Shri @MadhavBJP, deliberately omitting Telangana, is a dangerous and deeply offensive act that strikes at the very heart of our identity.
It is shocking that while Jharkhand and Chhattisgarh are clearly acknowledged… https://t.co/Bgc6xKBwoR pic.twitter.com/Mo7qRZZGGJ
— Prof Dasoju Sravan Kumar (@sravandasoju) July 10, 2025








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































