حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد کمار نے ہفتہ کے روز منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف دائر MLA Disqualification کی درخواستوں پر سماعت کا آغاز کیا۔ سماعت اسپیکر کے چیمبر میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ارکان اسمبلی گڈم مہی پال ریڈی اور بندلا کرشنا موہن ریڈی موجود تھے۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلا نے دونوں ارکان اسمبلی کے وکلا سے جرح کی۔
باقی مقدمات کیلئے نیا شیڈول متوقع
اسپیکر نے اس سے قبل یکم اکتوبر کو مہی پال ریڈی، کرشنا موہن ریڈی، کالے یادیا اور پرکاش گوڑ کے مقدمات کی سماعت کا شیڈول مقرر کیا تھا۔ تاہم یادیا کے کیس میں طویل سوال و جواب کے باعث دیگر سماعتیں مؤخر ہو گئی تھیں۔
آج اسپیکر نے مہی پال ریڈی اور کرشنا موہن ریڈی کے معاملات پر سماعت جاری رکھی۔ ذرائع کے مطابق ان سماعتوں کے اختتام کے بعد اسپیکر بقیہ چار منحرف ارکان اسمبلی کے MLA Disqualification کیسز کے لیے نیا شیڈول جاری کریں گے۔








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































