حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ہفتہ کے روز کوٹہ کی حد کو ختم کرتے ہوئے بلدی انتخابات میں پسماندہ طبقات کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کی منظوری دے دی۔
ریونیو وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے سکریٹریٹ میں Telangana Cabinetاجلاس کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریزرویشن سے متعلق بل اتوار کو اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔ یہ بل اس سے قبل آرڈیننس کے ذریعے گورنر کو روانہ کیے گئے تھے۔ ریاستی حکومت پہلے ہی الیکشن کمیشن کو ستمبر میں انتخابات کرانے کے لیے مکتوب روانہ کرچکی ہے۔
دیگر کابینہ فیصلے
کابینہ نے گوشالہ ویلفیئر بورڈ کے قیام کی منظوری بھی دی اور پروفیسر کوڈنڈارام اور سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کیا۔
زرعی امور پر بات کرتے ہوئے سرینواس ریڈی نے کہا کہ 2022–23 ربی فصل کی خریداری میں بے قاعدگیوں کی جانچ کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ ہوگی تاکہ حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچے نقصان کا تخمینہ لگایا جاسکے اور کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ شدید بارش کے باعث کئی جانیں ضائع ہوئیں اور املاک کو نقصان پہنچا۔ چیف منسٹر اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ کابینہ نے نیشنل ہائیڈرالوجی ٹیکنالوجی پراجیکٹ سے مشینری اور آلات خریدنے کی منظوری بھی دی۔
గౌరవ ముఖ్యమంత్రి రేవంత్ రెడ్డి గారి అధ్యక్షతన ఈరోజు జరిగిన మంత్రి మండలి సమావేశంలో పలు కీలక నిర్ణయాలు తీసుకోవడం జరిగింది.
✅ఇటీవల రాష్ట్రంలోని పలు జిల్లాల్లో భారీ నుంచి అతి భారీ వర్షాలు కురిశాయి. కొంత ప్రాణ నష్టంతో పాటు పెద్ద ఎత్తున ఆస్తి నష్టం జరిగింది. జాతీయ రహదారులు, రైల్వే… pic.twitter.com/pEJj4AOavK
— Ponguleti Srinivasa Reddy (@INC_Ponguleti) August 30, 2025








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































