حیدرآباد: تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو Telangana ACB نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل ابراہیم باغ کے اسسٹنٹ ڈویژنل انجینئر امبیڈکر ایروگو کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ حکام کے مطابق ان کے پاس آمدنی سے زیادہ اثاثے پائے گئے۔
اے سی بی نے امبیڈکر ایروگو اور ان کے رشتہ داروں سے جڑے 11 مقامات پر تلاشی لی۔ اس دوران حیدرآباد میں ایک مکان، جی پلس فائیو بلڈنگ اور دو اوپن پلاٹس برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ سوریاپیٹ ضلع کے پینپہاڈ میں 10 ایکڑ پر پھیلا ایک کیمیکل کارخانہ “انتھر کیمیکلز” بھی سامنے آیا۔
ضبط شدہ جائیداد اور نقدی
Telangana ACB کے چھاپوں میں دو کاریں، سونے کے زیورات اور 2.18 کروڑ روپئے نقد بھی ضبط کیے گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور آمدنی سے زیادہ اثاثوں کی تفصیلات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
عوام سے اپیل
تلنگانہ اے سی بی نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی سرکاری ملازم رشوت کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع فوراً دی جائے۔ شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1064، واٹس ایپ نمبر 9440446106، فیس بک پیج (Telangana ACB)، ایکس ہینڈل (@TelanganaACB) یا ویب سائٹ acb.telangana.gov.in استعمال کی جا سکتی ہے۔ حکام نے یقین دلایا کہ شکایت کنندہ کی شناخت کو مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































