حیدرآباد: سوریہ پیٹ ضلع میں جمعہ کے روز دن دہاڑے پیش آئے Murder Attemptنے عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک مصروف سڑک پر تین افراد، جن میں دو خواتین شامل تھیں، کا پیچھا کیا۔
اطلاعات کے مطابق متاثرین ایک ٹو وہیلر پر کھمم کراس روڈ سے گزر رہے تھے کہ پانچ افراد پر مشتمل ایک کار ان کا تعاقب کرنے لگی۔ خطرہ محسوس ہونے پر وہ تیز رفتار سے آگے بڑھے لیکن بی بی گوڑم کے قریب انہیں روک لیا گیا۔ جان بچانے کی کوشش میں وہ اپنی گاڑی چھوڑ کر قریب ہی ایک شراب کی دوکان میں گھس گئے۔
اسی دوران کار سے اترے حملہ آور چاقو اور ڈنڈے لہراتے ہوئے دوکان کی طرف بڑھے۔ لیکن دکان میں موجود گاہک شور سن کر باہر نکل آئے جس پر حملہ آور گھبرا گئے اور ہجوم کو دیکھتے ہی فوراً اپنی کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرین محفوظ رہے اور کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ یہ واقعہ عوامی نظروں کے سامنے پیش آنے کے بعد علاقے میں خوف و سراسیمگی کی فضا پھیل گئی۔









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































