حیدرآباد:صنعت نگر کے جینکل واڑہ صنعتی علاقے میں جمعرات کی صبح ایک خوفناک آگ Fire Accidentبھڑک اٹھی، جس نے ڈیورڈائن انڈسٹریز کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پورے علاقے میں گھنا دھواں پھیل گیا۔
یہ واقعہ صبح تقریباً 3:30 بجے پیش آیا، جب فیکٹری کے اندر اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور چند منٹوں میں پوری عمارت شعلوں کی زد میں آ گئی۔ بلند ہوتے سیاہ دھوئیں کے بادل دور دور تک دیکھے گئے جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائر ڈپارٹمنٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ فائر انجن اور ایک روبوٹک فائر فائٹنگ یونٹ جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ عملے نے کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اگرچہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن فیکٹری کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے آگ کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے، تاہم ابتدائی شبہ شارٹ سرکٹ پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































