Read in English  
       
Kaleshwaram

حیدرآباد: بی جے پی تلنگانہ کے صدر Ramchander Raoنے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت نے اسمبلی انتخابات سے قبل کئے گئے بی سی تحفظات کے وعدے سے انحراف کرتے ہوئے پسماندہ طبقات سے دھوکہ کیا ہے۔

اندراء پارک پر بی جے پی کی جانب سے منعقدہ مہا دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے رامچندر راؤ نے کہا کہ کانگریس نے کمرم بھیم بی سی ڈیکلریشن میں دی گئی 42 فیصد تحفظات کی یقین دہانی کو روند ڈالا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ مکمل کوٹہ صرف بی سی طبقات کو دیا جائے، کسی اور زمرے کو نہیں۔

رامچندر راؤ نے مسلمانوں کو بی سی کوٹہ میں شامل کرنے کو ایک “فریب اور خطرناک غلط استعمال” قرار دیا۔

انہوں نے کہا: یہ صرف دھوکہ نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند سیاسی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کو بی جے پی پر بی سی امور پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کیونکہ اس کی نیت اور عمل میں تضاد ہے۔

“تلنگانہ کا پورا بی سی طبقہ اب بی جے پی کے ساتھ کھڑا ہے”، انہوں نے دعویٰ کیا۔

رامچندر راؤ نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور وزراء کی دہلی دوروں پر بھی طنز کیا اور کہا کہ ان کے بار بار دوروں سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

“راہول گاندھی تو ریونت کو ملاقات کا وقت بھی نہیں دیتے۔ کانگریس کا جنتر منتر مارچ محض ایک اور سیاسی ڈرامہ ہے”، انہوں نے کہا۔